You are on page 1of 7

‫یکساں قومی نصاب برائے اسالمیات اور تدریسی کتب کا تجزیہ‬

‫اس سرگرمی میں ہم یکساں قومی نصاب برائے اسالمیات کے مسودہ میں موجودحاصالت تعلم‬
‫اورسرگرمیوں اور اسی طرح درسی کتب میں موجود مواد کا تجزیہ کر کے اس بات سے آگاہی حاصل‬
‫کریں گے کہ درسی کتب حاصالت تعلم کے حصول کے لیے کس طرح مددگار ثابت ہو سکتی ہیں اور‬
‫اس بارے بھی غور وفکر کریں گے کہ درسی کتب کے استعمال کے عالوہ حاصالت تعلم کو حاصل‬
‫کرنے کے لیے اساتذہ اور کون سا درسی مواد استعمال کر سکتے ہیں۔یوں درسی کتب اور یکساں‬
‫نصاب برائے اسالمیات کا باہمی ربط خوب واضح ہو جائے گا۔‬
‫جماعت دوم کی درسی کتاب کا ٹائیٹل اورعنوانات کی فہرست‬
‫اس سرگرمی میں شرکائے کورس اسالمیات کے نصاب میں دیے گئے معیارات اور حاصالت تعلم کو‬
‫پڑھیں گے اس کے بعد درسی کتب کے مواد کا جائزہ لیں گے کہ درسی کتب مطلوبہ مقاصد کو کس حد‬
‫تک پورا کر رہی ہیں۔ اس سرگرمی کو سرانجام دینے سے پہلے آپ اسالمیات کےنصاب کے ڈارفٹ‪/‬‬
‫مسودے کو مکمل طور پر پڑھ لیں اس کے بعد جماعت چہارم اور جماعت پنجم کی درسی کتب کے‬
‫پہلے پہلے یونٹ کو نصاب کے ساتھ تقابل کر کے دیکھیں کہ ان کتب کا مواد کس طرح سے اور کس‬
‫حد تک نصاب سے مطابقت رکھتاہے۔‬

You might also like