You are on page 1of 1

‫درسگاہ کی مثال ایک مضبوط شجر کی مانند ہے استاد اس کی جڑ ہوتی ہے جو علم کی دولت ڈھونڈ ڈھونڈ کر التی ہے اور اس‬

‫سے اپنے بچوں کی نشونما کرتی ہے ‪ ،‬پھر وہ بچے ایک تازے میوے کی مانند پھل پھول کر تیار ہوتے ہیں _‬
‫ہللا کے فضل سے ہم نے ایک ایسی درسگاہ کا نیا بیج بویا ہے _ اب اس بیچ کی نشونما ہم سب کے ہاتھ میں ہے _ہم سب کو اپنی‬
‫ذات کے ساتھ مضبوط عہد کیے اس درسگاہ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ یہ بیچ ایک مضبوط شجر کی صورت اختیار‬
‫کر لے _‬
‫وہ اساتذہ جو قوم بناتے ہیں اور وہ نوجوان جو قوم سوارتے ہیں ان سب کو ہمارے سکول میں تہہ دل سے خوش امدید _ روشن‬
‫مقصد ‪،‬خالص نیت اور کوشش میں استقامت کے ساتھ ہم نے اس اسکول کی بنیاد رکھی ہے ہمارا اس درسکاہ کے قیام کا واحد‬
‫مقصد علم کی اشاعت ہے _ اپنے بچوں کو مستقبل میں انے والے دور کی مناسبت سے تیار کرنا ‪ ،‬انہیں اپنی روایات کو برقرار‬
‫رکھتے ہوئے جدیدیت سے روشناس کرنا اور ساتھ ہی ان کے کردار کو مستحکم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے ان مقاصد کو پورا‬
‫کرنے کے لیے ہمیں اپنے اساتذہ کا ساتھ اور ان کی مدد چاہیے _ ہمیں ان کے علم کو بطور تجلی استعمال کرنا ہے تاکہ بچوں کی‬
‫خرد کو اس سے روشن کیا جا سکے _ہمارا سکول نہ صرف بچوں کو قلم کی اہمیت بتائے گا بلکہ بچوں میں موجود چھپی‬
‫صالحیتوں کو بھی ابھارے گا _ہر بچے کو اس میں موجود ہنر کو پہچاننے اور اسے پروان چڑھانے میں ان کا ساتھ دے گا‬
‫ہم سب کو مل کر یہ عہد کرنا ہوگا کہ اس تعلیمی ادارے کی ترقی کے لیے پوری محنت کریں گے کیوں کہ صرف ایک فرد ادارہ‬
‫نہیں ہوتا _ ایک ادارے کی مثال ایک زنجیر کی مانند ہوتی ہے جس کا ہر سرا دوسرے سے جڑا ہوتا ہے‬

You might also like