Professional Documents
Culture Documents
درسگاہ کی مثال ایک مضبوط شجر کی مانند ہے استاد اس کی جڑ ہوتی ہے جو علم کی دولت ڈھونڈ ڈھونڈ کر لاتی ہے اور اس سے اپنے بچوں کی نشونما کرتی ہے
درسگاہ کی مثال ایک مضبوط شجر کی مانند ہے استاد اس کی جڑ ہوتی ہے جو علم کی دولت ڈھونڈ ڈھونڈ کر لاتی ہے اور اس سے اپنے بچوں کی نشونما کرتی ہے
سے اپنے بچوں کی نشونما کرتی ہے ،پھر وہ بچے ایک تازے میوے کی مانند پھل پھول کر تیار ہوتے ہیں ہللا کے فضل سے ہم
نے ایک ایسی درسگاہ کا نیا بیج بویا ہے اب اس بیچ کی نشونما ہم سب کے ہاتھ میں ہے ہم سب کو اپنی ذات کے ساتھ مضبوط
عہد کیے اس درسگاہ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ یہ بیچ ایک مضبوط شجر کی صورت اختیار کر لے وہ اساتذہ جو قوم
بناتے ہیں اور وہ نوجوان جو قوم سوارتے ہیں ان سب کو ہمارے سکول میں تہہ دل سے خوش امدید روشن مقصد خالص نیت اور
کوشش میں استقامت کے ساتھ ہم نے اس اسکول کی بنیاد رکھی ہے ہمارا قیام درسگاہ کا واحد مقصد علم کی اشاعت ہے اپنے
بچوں کو مستقبل میں انے والے دور کی مناسبت سے تیار کرنا انہیں اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جدیدیت سے روشناس
کرنا اور ساتھ ہی ان کے کردار کو مستحکم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے ان مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ہمیں اپنے اساتذہ کا ساتھ
اور ان کی مدد چاہیے ہمیں ان کے علم کو بطور تجلی استعمال کرنا ہے تاکہ اپنے بچوں کی خرد کو اس سے روشن کیا جا سکے
کیا ہمارا سکول نہ صرف بچوں کو قلم کی اہمیت بتائے گا بلکہ بچوں میں موجود چھپی صالحیتوں کو بھی ابھارے گا ہر بچے کو
اس میں موجود ہنر کو پہچاننے اور اسے پروان چڑھانے میں ان کا ساتھ دے گا ہم سب کو مل کر یہ عہد کرنا ہوگا کہ اس تعلیمی
ادارے کی ترقی کے لیے پوری محنت کریں گے کیوں کے صرف ایک فرد ادارہ نہیں ہوتا ایک ادارے کی مثال ایک زنجیر کی
مانند ہے جس کا ہر سرا دوسرے سے جڑا ہوتا ہے