You are on page 1of 1

‫بسلسلہ تعلیم وتربیت‬

‫کوحل کرنے میں والدین ‪،‬اساتذہ وسکول کاکردار‬


‫بچوں کے روزمرہ ذندگی کے مسائل ْ‬

‫‪Sheikh Sajjad Waheed & Mujahid Ali‬‬


‫‪meritehreer786@gmail.com‬‬

‫ہم سب نے اپنی ذندگی میں ‪ ۹۹‬فیصدضرور مشکالت کاسامنا کیاہوگا بلکہ یقینا کیاہوگا۔ مسائل‬
‫اورپریشانیاں توذندگی کاجزوالینفک ہیں ۔ ہم سب ذندگی اورمشکالت پریشانیوں کی راہ گزرسےگزرکر‬
‫اس مقام تک پہنچے ہیں۔‬
‫ہماری طرح بچوں کے بھی گھرکالس سمعیت اپنے ہم جماعت کے ساتھ‬
‫مسائل ہوسکتے ہیں ۔کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں کہ وہ حل نہیں کرپاتے‬
‫نفسیاتی گھٹن کاشکاربھی ہوسکتے ہیں ۔کہیں پرپڑھائی کادباوتوکہیں‬
‫!گھراوراساتذہ امتحانات اورہوم ورک کاڈر‬
‫سوال یہ ہے کہ بحثیت والدین اوراساتذہ ہم نے اپنے تجربات ذندگی‬
‫کوشعوری طورپراپنے بچوں تک کس حدتک منتقل کرنے کی کوشش کی‬
‫ہے!بچوں سے لیکرجوان بوڑھوں کومشکالت سے وقتا فوقتا پاال پڑتارہتاہے‬
‫!اورذندگی میں کئی بحرانوں کابھی سامناکرناپڑجاتاہے‬
‫بچے چونکہ کچھ ناسمجھ بھی ہوتے ہیں اورعقل وشعور کے زینے طے کررہے ہوتے ہیں !یہاں‬
‫پروالدین اوراساتذہ کوکرداراداکرنے کی ضروت ہوتی ہے!بچوں کوضرورمستقل طورپر یہ ُگرکی‬
‫باتیں سکھانے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی روزمرہ ذندگی میں آنے والے مسائل سے کیسے‬
‫نبردآزماہوں!وہ ذندگی کے حقائق سے نظرنہ چرائے بلکہ وہ اسکامردانہ وارمقابلہ کرے اوراسکے حل‬
‫کی طرف ضرورتوجہ دے‪.‬بچوں کے اپنے مسائل ہوتے ہیں چاہے وہ سکول پڑھائی کے حوالےسے‬
‫!ہوں اپنے ہم جماعت یادوستوں کے ساتھ ہوں یا پھرسکول پڑھائی کے حوالے سے‬
‫بچوں کواس بات کی تربیت دینا انتہائی اشدضروری ہے کہ وہ اپنے مسائل کاتجزیہ کریں اوراساتذہ‬
‫اوروالدین سے کھلے عام اپنے مسائل کرسکیں !بچوں کوکم ازکم عملی مثالوں سے سمجھایاجائے کہ‬
‫کیسے روزمرہ اورآنے والی ذندگی کے مسائل مشکالت سے نپٹاجائے !اس طرح ان کی ذہنی‬
‫اورنفسیاتی طورپرتربیت ہوجائے گی کہ انھوں نے مسائل کوآخرحل کیسے کرنا ہے۔‬
‫کچھ بچوں کی شخصیت میں مسائل کوحل کرنے کی مہارت نہیں بھی ہوسکتی اورکچھ بہت‬
‫جلدگھبراجاتے ہیں ایسے میں اوریہی والدین اساتذہ کی اخالقی اورالزمی ذمہ داری بھی بلکہ اسالمی‬
‫نکتہ نظرسے بھی بچوں کی تربیت پرزوردیاگیاہے‪.‬کیونکہ تعلیم توہرزرائع سے مل جاتی ہے لیکن‬
‫تربیت کاتعلق عملی مثالوں سے ہواکرتاہے ۔والدین اوراساتذہ وسکول کوچاہئے کہ وہ بچوں کے لئے‬
‫ایسے پروگرام لیکچر اورمثالوں سے بچوں کووقتافوقتا بتائیں کہ کیسے ہم نے مسائل سے نپٹ‬
‫کراسکاحل نکالنا ہے‬
‫اس عملی تربیت سے کم ازکم ان میں یہ صالحیت پیداہوجائے گی وہ خودمسائل کوحل کرنے کے‬
‫ماہرہوجائیں گے۔ماہرین نفسیات اورکچھ عملی مثالوں سے بچوں کوتربیت دی جاسکتی ہے‬

‫نوٹ!صاحب قلم !جنون کی حدتک بچوں کی تعلیم وتربیت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں وقتافوقتا اس‬
‫موضوع پرخامہ کرتے رہتے ہیں‬
‫ذندگی ہرقدم اک نئی جنگ ہے‬
‫‪###‬‬

You might also like